امریکی ریاست ورجینیا میں مسافر طیارہ درختوں سے ٹکرا کر تباہ، 10 افراد ہلاک

ہفتہ 13 اگست 2016 13:36

امریکی ریاست ورجینیا میں مسافر طیارہ درختوں سے ٹکرا کر تباہ، 10 افراد ..

ورجینیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء) امریکی ریاست ورجینیا میں چھوٹا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران درختوں سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے ایئرپورٹ شانن پر لینڈنگ کے دوران ایک چھوٹا مسافر طیارہ رن وے سے اتر کر درختوں سے ٹکرا گیا، حادثے کے فوری بعد طیارے میں آگ گئی جس کے نتیجے میں طیارہ مکمل طور پر تباہ اور 10 افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کے حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کی لاشیں تحویل میں لے لی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :