ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس ‘ میسی ورلڈ کپ کوالیفائرز 2016 میں یورو گوائے اور وینزویلا کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے

ہفتہ 13 اگست 2016 13:24

بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) ارجنٹائن کے مشہور فٹبالر لیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیاجس کے بعد انھیں فیفا ورلڈ کپ 2018 کوالیفائرز کیلئے ارجنٹائن کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا29 سالہ شہرت یافتہ فٹبالر نے کوپا امریکا کپ 2016 کے فائنل میں چلی کے خلاف ارجنٹینا کی شکست پر بین الاقوامی فٹ بال سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا تھا۔

میسی نے اپنے بیان میں کہا کہ انھوں نے ملک کی محبت اور ٹیم میں رہ کر مدد کرنے کے لیے فٹبال کی دنیا میں واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔لیونل میسی رواں برس ستمبر کے آغاز میں ورلڈ کپ کوالیفائرز 2016 میں یورو گوائے اور وینزویلا کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔میسی نے کوپا امریکا کپ 2016 کے فائنل میں چلی کے خلاف پینالٹی ضائع کرنے کے بعد فٹبال کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چلی نے ارجنٹینا کو ہرا مسلسل دوسری بار کوپا امریکا کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، فائنل میچ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا جس کے بعد پینالٹی شوٹ آوٴٹ پر چلی نے 0-4 سے فتح اپنے نام کی۔5 مرتبہ فیفا کابیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے میسی کے مطابق کوپا امریکا کپ کے فائنل میچ کی رات میرے ذہن میں کئی خیالات آرہے تھے جس کے بعد میں نے سنجیدگی سے فٹبال سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا تاہم میں اپنے وطن محبت کرتا ہوں اور میری محبت میرے وطن اور شرٹ کے لیے بہت عظیم ہے ‘لیونل میسی نے ارجنٹینا کو 2008 بیجنگ اولمپکس میں طلائی تمغہ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا تاہم 2014 کے ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا کو جرمنی کے ہاتھوں 0-1 سے شکست ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :