عزت تھیٹر نے دی، اختلافات بھول کر ایک پلیٹ فارم پر آکر جدوجہد کرنا ہوگی‘ شکیل صدیقی

ہفتہ 13 اگست 2016 12:57

عزت تھیٹر نے دی، اختلافات بھول کر ایک پلیٹ فارم پر آکر جدوجہد کرنا ہوگی‘ ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) کراچی تھیٹر کے ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے معروف مزاحیہ اداکار شکیل صدیقی نے کہا ہے کہ دیار غیر میں پاکستانی تھیٹر سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نا امید نہیں ہیں ہماری کوتاہیوں کی وجہ سے تھیٹر کونقصان پہنچا ہے لیکن اب تھیٹر کی رونقوں کو واپس لانے کی ذمے داری بھی ہماری ہے ہم عوام کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی دیار غیر میں پاکستانی تھیٹر سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے ۔بھارتی عوام نے خاص طور سے ہمیں بے حد سراہا ہے ۔شکیل صدیقی نے کہا کہ ہمیں تمام اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر آکر تھیٹر کی ترقی اور بحالی کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی کیونکہ ہم سب کو اسی تھیٹر کی وجہ سے دنیا میں عزت اور شہرت ملی ہے۔