عوام کو بھرپور آگاہی، شعور اور سوچ دیکر معاشرے میں پھیلی بدامنی کو ختم کیا جا سکتا ہے‘ شان

ہفتہ 13 اگست 2016 12:57

عوام کو بھرپور آگاہی، شعور اور سوچ دیکر معاشرے میں پھیلی بدامنی کو ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء اداکار شان نے کہا کہ ہمیں کمرشل کے ساتھ آرٹ فلمیں بنانے کی بھی ضرورت ہے جس میں ہم موجودہ معاشرتی مسائل کی نشاندہی کر سکیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہون نے کہاکہ عوام کو بھرپور آگاہی، شعور اور سوچ دیکر معاشرے میں پھیلی بدامنی کو ختم کیا جا سکتا ہے، ماضی میں ہم نے بے مقصد فلمیں بنا کر وقت اور سرمایہ برباد کیا، اسی لیے جو بویا وہ آج کاٹ رہے ہیں۔شان نے کہا کہ میرا جی چاہتا ہے کہ میں بھی کسی آرٹ فلم میں کام کروں کیونکہ ایسی فلموں میں پرفارمنس کا مارجن بہت زیادہ ہوتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جدید دور میں ہمیں مذہب کے حوالے سے معلومات کی بہت کمی ہے۔