برونڈی میں حکومت مخالفین پر تشدد اور جنسی حملوں میں اضافہ ہوا ہے،اقوام متحدہ

ہفتہ 13 اگست 2016 12:48

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے انسداد اذیت رسانی نے کہاہے کہ افریقی ملک برونڈی میں حکومت کے ناقدین کے خلاف تشدد اور جنسی حملوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق عالمی ماہرین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ اعلیٰ سینیئر حکومتی عہدیدار نسلی بنیادوں پر نسل کشی کو ہوا دینے والے بیانات دے رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ایسے ٹھوس اطلاعات موجود ہیں، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ برونڈی میں تشدد، عقوبت رسانی اور جنسی حملوں کے درپردہ سیاسی محرکات ہیں۔

متعلقہ عنوان :