دبئی:متحدہ عرب امارات یونیورسٹی نے غیر ملکی طالب علموں کو40سال بعد داخلے کی اجازت

ہفتہ 13 اگست 2016 12:48

دبئی:متحدہ عرب امارات یونیورسٹی نے غیر ملکی طالب علموں کو40سال بعد داخلے ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12اگست 2016ء) : متحدہ عرب امارات یونیورسٹی نے اپنے قیام کے40سال بعد آخر کار غیر ملکی طلبہ کو داخلے کی اجازت دے دی ہے ۔ متحدہ عرب امارات یونیورسٹی 2013سے ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ میں 50یوینورسٹیوں کی لسٹ میں شامل ہو رہی ہے۔ پروفیسر محمد البیلی کے مطابق بین الاقوامی طلبہ کے آنے سے مقامی طالب علموں میں مقابلے کا رجحان بڑھے گا۔

(جاری ہے)

طالب علم نئے آئیڈیاز کے مطابق تعلیمی عمل شروع کریں گے۔ بین الاقوامی طلبہ کے آنے سے یونیورسٹی کے اخراجات کو بھی کم کیا جا سکے گا۔ جس کو یونیورسٹی کے دوسرے شعبے قائم کرنے میں استعمال کیا جائے گا۔ تاہم یونیورسٹی میں مقامی طلبہ کو داخلے میں فوقیت دی جائے گی۔ اور غیر ملکی طلبہ کے لیئے صرف مخصوص کوٹے کے تحت ہی داخلے دیئے جائیں گے۔ اس سے پہلے شیخ زید یونیورسٹی انتظامیہ نے 2010میں غیر ملکی طلبہ کے لیئے یونیورسٹی کے دروازے کھولے تھے۔