یوکرائن کیساتھ کشیدگی، روس نے کریمیا میں جدید ترین میزائل نصب کر دئیے

ہفتہ 13 اگست 2016 12:47

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) روس نے کریمیا کے علاقے میں جدید ترین میزائل نظام نصب کر دیا ہے۔ روسی نیوز ایجنسیوں نے وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ طویل فاصلے تک مار کی صلاحیت کا حامل ایس چار سو میزائل دفاعی نظام کریمیا میں نصب کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ علاقہ روس نے سن 2014ء میں یوکرائن سے علیحدہ کر دیا گیا۔ روسی حکومت کے مطابق کریمیا کے شمال میں یوکرائن نواز ملیشیا روسی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں مصروف ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کریں گے۔ یوکرائنی حکومت نے جھڑپوں کو اطلاعات کو مسترد کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :