اقوام متحدہ کی جنوبی سوڈان میں مزید امن فوج بھیجنے کی منظوری

ہفتہ 13 اگست 2016 11:55

خرطوم/نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) اقوام متحدہ نیخانہ جنگی کے خطرے سے دوچار جنوبی سوڈان میں امن فوج کے چار ہزار اہلکار بھیجنے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سوڈان کے صدر سالوا کر کا نے اقوام متحدہ کے فیصلے کو ماننے کو انکار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس معاملے میں اقوام متحدہ سے تعاون نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک کو اقوام متحدہ کے ہاتھوں میں نہیں جانے دیں گے۔2011 میں آزاد ہونے کے بعد سے سوڈان میں امن فوج کے 12 ہزار فوجی پہلے ہی موجود ہیں۔جولائی میں شروع ہونے والی خونریز لڑائیوں کے باعث 70ہزار افراد سوڈان سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :