خطرہ ہے،پوکے مون گو نہ کھیلیں،پینٹا گون ملازمین کو حکم

ہفتہ 13 اگست 2016 11:51

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) امریکا میں حکام نے جانی نقصان کے خدشات کے پیش نظر پینٹا گون ملازمین کے ”پوکے مون گو“ کھیلنے پر پابندی لگادی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق پینٹاگون حکام کا کہنا تھا حکومت کے جاری کردہ موبائل فونز کو حکومت کے معاملات کے لیے ہی استعمال کیا جانا چاہیے۔ ایسا گیم جس میں جانی نقصان کا بھی خطرہ ہو اس کو ڈاؤن لوڈ کرنا بھی غیر دانشمندانہ بات ہوگی۔متعدد فوجی تنصیبات اور اڈوں پربھی اہلکاروں کو پوکے مون گو کھیلنے سے منع کردیا گیا ہے۔