چوہدری نثار کے بیان کی میرے نزدیک کوئی اہمیت نہیں ہے۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 اگست 2016 11:45
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2016ء ) : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے گذشتہ روز پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی سے متعلق دئے گئے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے نزدیک چوہدری نثار علی خان کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کا مشترکہ موقف سامنے لایا جائے گا۔
وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ خواہش ہے کہ سندھ کے کسی بچے کو علاج کے لیے ملک سے باہر نہ جانا پڑے، انہوں نے کہا کہ سماجی کاموں کے لیے سب سے زیادہ کراچی کے شہری پیسے دیتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مسائل بہت زیادہ ہیں اور ان کا جلد حل ممکن نہیں البتہ مسائل کی سمت کا تعین کیا جا سکتا ہے۔(جاری ہے)
میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ دس ارب سے شہر کی سڑکوں کی مرمت کی جائے گی۔
اور ہر پندرہ دن میں ہونے والے سرگرمیوں کی رپورٹ خود لوں گا۔جس کے بعد سب کو نظر آ جائے گا کہ سندھ حکومت درست سمت میں کام کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انٹر بورڈ سے متعلق مجھے شکایات موصول ہوئی تھیں۔ انٹر بورڈ میں انٹی کرپشن کی کارروائی کی ہدایت بھی میں نے ہی کی تھی۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کسی کو طلبا کے مستقبل سے نہیں کھیلنے دیں گے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ذمہ دار شخص نے کہا ہے کہ اگر حکومت ایان علی اور ڈاکٹر عاصم حسین کا کیس واپس لے تو صلح ہو سکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.