حلب میں روسی وشامی فورسزکی بمباری سے 15شہری ہلاک
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اگست

مزید بین الاقوامی خبریں

حلب میں روسی وشامی فورسزکی بمباری سے 15شہری ہلاک

لندن/دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اگست ۔2016ء)شدت پسند تنظیم داعش نے شام کے شمالی علاقے منبج میں تقریبا دو ہزار افراد کو یرغمال بنا لیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق داعش ان شہریوں کو انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کررہی ہے ،دوسری جانب شامی شہر حلب میں روسی اور شامی فورسز کی بمباری کے نتیجے میں کم از کم پندرہ عام شہری ہلاک ہوگئے ،یہ شہر باغیوں اور حکومتی فورسز کے مابین تقسیم ہو چکا ہے۔

اس کے کئی حصوں پر باغیوں کا کنٹرول ہے اور کئی پر حکومتی فورسز کاہے،حکومتی فورسز حلب کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے گزشتہ کئی ہفتوں سے شدید کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق داعش کے زیر کنٹرول شامی علاقے منبج میں عرب کرد اتحاد سیرئین ڈیموکریٹک فورس (ایس ڈی ایف) گزشتہ ایک ہفتے داعش کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس شہر کے متعدد علاقوں کا کنٹرول داعش سے واپس حاصل کر لیا گیا ہے لیکن کئی علاقوں میں داعش کے عسکریت پسند ابھی تک مزاحمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز داعش کے عسکریت پسندوں کو منبج کے شمال سے بھی پسپائی اختیار کرنی پڑی اور انہوں نے فرار ہوتے ہوئے تقریبا دو ہزار عام شہریوں کو مغوی بنا لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مغویوں کو ترک سرحد کے قریب واقع شامی علاقے جرابلس میں رکھا گیا ہے۔

ایس ڈی ایف کی ملٹری کونسل کے ترجمان شیرفان درویش کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ جرابلس کی طرف جاتے

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

13/08/2016 - 11:41:35 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان