حرم کرین حادثہ، جواب کیلئے ملزمان کو ایک ماہ کی مہلت مل گئی ‘سماعت آئندہ ماہ ہوگی

ہفتہ 13 اگست 2016 11:38

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) حرم میں کرین گرنے کے حادثے سے متعلق مقدمے کی پہلی سماعت میں 14 ملزمان کو جدہ شہر کے پینل کورٹ میں پیش کیا گیا ‘11 ستمبر 2015 کو پیش آنے والے اس واقعے میں 110 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔بن لادن گروپ سے تعلق رکھنے والے ملزمان اس موقف پر قائم رہے کہ یہ حادثہ غیر متوقع اور انتہائی طاقت ور ہوا کے نتیجے میں پیش آیا جب کہ استغاثہ کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ غفلت کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے الزامات کا جواب دینے کے لیے ملزمان کو ایک ماہ کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مقدمے کی آئندہ سماعت ایک ماہ بعد ہو گی ادھر تحقیقاتی کمیٹی اور استغاثہ نے 42 ملزمان کے خلاف الزامات برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح ملزمان کو چار الزامات کا سامنا ہے جن میں جانی نقصان کا سبب بننا ، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانا، شہری دفاع کے نظام میں دیے گئے سلامتی کے نظام کی خلاف ورزی اور سلامتی سے متعلق اْن اصول اور قوانین کی خلاف ورزی جن پر تعمیراتی مقامات پر عمل پیرا ہونا لازم ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :