بھارت نے یو این ایچ سی آر کو دورہ مقبوضہ کشمیر کی اجازت دینے سے انکارکردیا

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت مانگی تھی جو ہم ابھی نہیں دے سکتے ،سشما سوراج

ہفتہ 13 اگست 2016 11:38

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر فوجی مظالم دنیا سے چھپانے کی کوشش سامنے آگئی ، بھارت نے یواین ایچ سی آرکومقبوضہ کشمیرکے دورے کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہاکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت مانگی تھی جو ہم ابھی نہیں دے سکتے ۔

(جاری ہے)

یواین ایچ سی آربھارتی فوج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرناچاہتاہے۔اس معاملے سے متعلق وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنربرائے انسانی حقوق کوخط لکھاتھا جس میں ان سے کشمیری عوام کے ساتھ انسانی حقوق کی پامالی کانوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے متوالے حق خود ارادیت کے لیے ریفرنڈم مارچ کریں گے۔ وادی میں گزشتہ روز مساجد پر تالے اور نماز جمعہ کی ادائیگی روکے جانے کے بعد سے شدید کشیدگی ہے۔