وزیر اعظم نواز شریف نے ایم 4 شورکوٹ تا خانیوال سیکشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 اگست 2016 11:29

شورکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2016ء ) : وزیر اعظم نواز شریف نے شورکوٹ تا خانیوال ایم 4 منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ چینی سفر بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد تا ملتان موٹر وے 240 کلو میٹر طویل اور 4 حصوں پر مشتمل ہے۔فیصل آباد تا گوجرہ سیکشن کے 58 کلو میٹر کے حصے پر ٹریفک رواں دواں ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ خانیوال تا ملتان سیکشن کے 56 کلو میٹر پر بھی کام مکمل کیا جا چکا ہے۔

گوجرہ تا شور کوٹ سیکشن کے 62 کلو میٹر حصے پر کام جاری ہے۔ شور کوٹ تا خانیوال سیکشن آئندہ دو سال میں مکمل ہو گا۔ شور کوٹ تا دن پور سیکشن 31 کلو میٹر اور دن پور تا خانیوال سیکشن 34 کلو میٹر ہے۔ ایم 4 موٹرو ے سیکشن کی تکمیل سے پاکستان کے جنوبی حصوں کا شمالی حصوں سے زمینی رابطہ ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے منصوبے کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :