سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن 3دن کی بندش کے بعد دوبارہ کھل گئے ‘فلنگ اسٹیشن پرگاڑیوں کی طویل قطاریں

ہفتہ 13 اگست 2016 11:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء ) سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن تین دن کی بندش کے بعد دوبارہ کھل گئے ہیں ،جبکہ فلنگ اسٹیشن پرگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ سی این جی ایسوی ایشن اور اوگرا کے درمیان سی این جی کے معاملے پر ہونے والا تناوٴختم ہوگیا ہے جس کے بعد سندھ بھر میں فلنگ اسٹیشن کھل گئے ہیں فلنگ اسٹیشن کے کھلنے پر ٹرانسپورٹر نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اوگرا کی جانب سے سندھ میں سی این جی کلو کے بجائے لیٹر کے حساب سے فروخت کرنے کے معاملے پر سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون نے کراچی سمیت سندھ بھر میں اسٹیشنز کو تالے لگا دیئے تھے اور مطالبات تسلیم ہونے تک ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ روز چیئرمین سی این جی ایسو سی ایشن سندھ شبیر سلیمان جی نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ سی این جی اسٹیشن مالکان کے احتجاج کے باعث اوگرا نیان کا مطالبہ مان لیا ہے۔ آئندہ پندرہ سے بیس روز میں لیٹر اور کلو میں فروخت کے حوالے سے موجود مسائل کے حل کے لئے دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :