سامعہ قتل کیس میں نامزد ملزم چوہدری شکیل کی عبوری ضمانت منسوخ

ہفتہ 13 اگست 2016 11:26

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج جہلم سجاد افضل کی عدالت نے پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ شاہد قتل کیس میں نامزد ملزم چوہدری شکیل کی درخواست ضمانت منسوخ کردی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج جہلم سجاد افضل کی عدالت میں سامیہ شاہد قتل کی سماعت ہوئی ۔ جج نے ملزم کے وکیل میاں محمد عارف ایڈووکیٹ سے استفسار کیا کہ کیا انہوں نے اپنے موکل چودھری شکیل کے حوالے سے درخواست دی ہے؟۔

(جاری ہے)

اس پر میاں محمد عارف نے جواب دیا کہ وہ تاریخ کاا نتظار کر رہے تھے ، جج نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو انتظار نہیں کرنا چاہیے تھا ، مزید ضمانت کی درخواست کومسترد کرتے ہیں، عدالت نے سامیہ کے پہلے شوہرا ور کیس مرکزی ملزم چودھری شکیل کی ضمانت مسترد کر دی۔ عدالت میں موجود سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سامیہ کے والد چودھری شاہد زیر حراست ہیں۔دوسری جانب ایس ایچ او منگلا عقیل عباس کا کہنا ہے کہ ملزم شکیل ہمارے پاس نہیں ، شکیل کے وکلاء اپنے موکل کی بازیابی کے لئے تھانہ منگلا میں درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سامعہ کے والد چوہدری شاہد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :