ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف زمین تنگ ،بلوچستان میں 7دہشت گرد مارے گئے
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اگست

کوئٹہ

کوئٹہ شہر میں شائع کردہ مزید خبریں

وقت اشاعت: 22/02/2017 - 11:01:27 وقت اشاعت: 22/02/2017 - 11:01:31 وقت اشاعت: 22/02/2017 - 11:02:55 وقت اشاعت: 22/02/2017 - 11:01:33 وقت اشاعت: 22/02/2017 - 11:01:35 وقت اشاعت: 22/02/2017 - 12:16:01 کوئٹہ کی مزید خبریں

ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف زمین تنگ ،بلوچستان میں 7دہشت گرد مارے گئے

کوئٹہ/کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اگست ۔2016ء ) ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف زمین تنگ کردی گئی ،بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 7دہشت گرد مارے گئے ۔ کوئٹہ میں فرنٹیئر کور کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہو نے والے تین عسکریت پسند ایک کارروائی میں مارے گئے۔ترجمان نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں سریاب کے علاقے میں شدت پسندوں کی موجودگی پر سرچ آپریشن کیا گیا تھا۔

سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین شدت پسند ہلاک ہوگئے جب کہ فرنٹیئر کور کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔اسی طرح دوسری کارروائی میں کوہلو میں کی گئی جس میں 4شدت پسند مارے گئے ۔ایف سی کے ترجمان کے مطابق حساس اداروں اور ایف سی کے اہلکاروں نے کوہلو کے علاقے کاہان میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں آپریشننز کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق کالعدم شدت پسند تنظیموں سے تھا۔
13/08/2016 - 11:26:43 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان