آباد نے اس سال کی سب سے بہترین نمائش منعقد کرکے تاریخ رقم کردی ہے، گورنرسندھ

کراچی میں امن و امان کی بہتر صورتحال کے باعث کاروباری سرگرمیاں خصوصاْ تعمیراتی صنعت کو فروغ حاصل ہوا ہے، ڈاکٹرعشرت العبادخان وفاق اور صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ تعمیراتی صنعت کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس صنعت کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے، آغا سراج درانی

جمعہ 12 اگست 2016 22:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) گورنر سند ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ایسو سی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز پاکستان نے اس سال کی سب سے بہترین نمائش منعقد کرکے تاریخ رقم کردی ہے، تعمیراتی صنعت میں آباد جزو کل بن گیا ہے۔دوسری بین القوامی آباد نمائش دوہزار سولہ کے پہلے روز تمام ہالز کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسو سی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز پاکستان (آباد) کے ساتھ سستے گھروں کی تعمیر کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے ذریعے عوام کو سستے گھروں کی تعبیر ملے گی، انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی بہتر صورتحال کے باعث کاروباری سرگرمیاں خصوصاْ تعمیراتی صنعت کو فروغ حاصل ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی صنعت کے مسائل کے حل کے لئے حکومت آباد سے بھرپور تعاون کرے گی۔

(جاری ہے)

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج احمد درانی نے کراچی ایکسپو سینٹر میں 12 اگست 2016 ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی تعمیرات سے متعلق دوسری 3 روزہ بین القوامی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دبئی اور لندن میں شاپنگ کے بجائے ملکی چیزیں خریدی جائیں یہاں ہر چیز موجود ہے،میں بغیر فیس آباد کی وکالت کرتا رہا ہوں اور کرتا رہوں گا۔

تقریب میں آباد کے سرپرست اعلیٰ محسن حسن شیخانی، چیئرمین آباد محمد حنیف گوہر،سینئر وائس چیئرمین عارف یوسف جیوا،وائس چیئرمین رضوان آڈھیا،چیئرمین سدرن ریجن آصف سم سم، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیئرمین ایس ایم منیر اور دیگر ببھی شریک تھے۔آغا سراج درانی نے نمائش کے کامیاب انعقاد پر آباد کے رہنماؤں کو خرادج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعمیرات کے اس شو سے پاکستان اور سندھ کی معیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے۔

وفاق اور صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ تعمیراتی صنعت کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس صنعت کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔ آغا سراج درانی نے کہا کہ ملک ،صوبے اور شہر کی خاطر تمام صنعتوں کی بھرپور معاونت کرتے ہیں۔انھوں نے بلڈرز ،ڈیولپرز اور تاجر برادری کے مسائل علیٰ سندھ کو پیش کرنے اور انھیں حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

آغا سراج درانی نے کہا کہ آباد کے ساتھ ان کا تعلق بہت پرانا ہے اور اس تعلق کو مضبوط کرنے میں محسن شیخانی نے پل کا کردار ادا کیا ہے۔کراچی شہر نکی ترقی میں آباد کا اہم کردار ہے،آباد کے مسائل حل کرنے کے لیے وہ ہر ممکن تعاون کرین گے۔ چیئرمین حنیف گوہر نے کہا کہ نمائش کا مقصد بیرون ممالک سے سرمایہ پاکستان لانا ہے، ایکسپو 2016 سے پاکستان کی عزت اور توقیر میں اضافہ ہوگا۔

چیئرمین کا کہنا تھا کہ تعمیرات سے وابستہ دیگر صنعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے لیے آباد رہنما کوشاں ہیں۔آباد کے سرپرست اعلیٰ محسن حسن شیخانی نے کہا کہ آباد ایکسپو 2014 کے انعقاد کے بعد پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات پڑے تھے اور دپاکستان میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا تھا ۔ نمائش کے انعقاد کا مقصد غیر ملکی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنا ہے، آباد ایکسپو 2016 میں 16 غیر ملکی کمپنیاں براہ راست حصہ لے رہی ہیں جبکہ 32 ممالک کے تجارتی مندوبیں بھی شرکت کریں گے، جبکہ دبئی سے 15 رکنی بزنس کونسل کا وفدد نمائش میں شرکت کرے گا، حکومت کو چاہیے کہ وہ غیر ملکی تاجروں کو فیسی لیٹ کرے اسس دسے ملکی معشیت کو فروغ ملے گا۔

محسن شیخانی نے امید ظاہر کے کہ نمائش کے ذریعے سیکڑوں ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔ٹی ڈی اے پی کے چیئرمیں ایس ایم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معشیت کی حالت بہتر ہورہی ہے سوائے برآمدات کے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی برآمدات میں کمی کی وجہ بین القوامی ہے ، انھوں نے بتایا کہ انڈیا چائنہ اور ترکی کی برآمدات میں بھی کافی کمی واقع ہوئی ہے۔

سینئر وائس چیئرمین عارف یوسف جیوا نے کہا کہ آباد کا مقصد ملک میں تعمیراتی انقلاب لانا ہے کے لئے لئے ایسو سی ایشن کے تمام ممبران ایک پلیٹ فارم سے بھرپور کوششیں کررہے ہیں انہوں نے اسپیکر سندھ اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آغا سراج درانی نے ہمیشہ آباد کی مدد کی ہے، انھوں نے مزید کہا کہ حکومت اگر ملکی معشیت کافروغ چاہتی ہے تو اسے چاہیے کہ آباد کی راہ میں رکاوٹیں ختم کرے۔

آباد ایکسپو2016 میں یورپ ،ترکی،یو اے ای اور چین سمیت 11 ممالک کے 32 اسٹالز لگائے گئے ہیں ۔ وائس چیرمین آباد رضوان آڈھیا نے کہا کہ ملک میں سستے گھروں کی تعمیر کا خلاء بڑھتا جارہا ہے جسے پورا کرنے کے لئے آباد نے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الحمدواﷲ آج آباد ایکسپو دوہزار سولہ نے پاکستان کی نمائشوں کی تاریخ میں نیا مقام حاصل کیا ہے۔

چیرمین سدرن ریجن آباد آصف سم سم نے کہا کہ آباد کی بین القوامی نمائنش کی کامیابی کا سہرا پیٹرن انچیف آباد محسن شیخانی اور ان کی زیر سرپرستی پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آباد نے ملک میں تعمیراتی جدت کے لئے کاوشیں کی ہیں ، آج کی نمائش میں عوام کی شرکت اس امر کی مظہر ہے۔نمائش میں پاکستان بھر سے 200 کمپنیوں نے اسٹالز لگائے ہیں۔آباد ایکسپو کے پہلے روز سستے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے جامع سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے ڈی جی ایس بی سی اے نو ر محمد لاشاری، ایڈیشنل ڈی جی آغا مسعود عباس، اسٹیٹ بینک کے کے نمائندہ خصوصی سید ثمر حسن،ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم اور سی ڈی اے کے ڈائریکٹر پلاننگ ظفر اقبال نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :