اوول ٹیسٹ ،کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 6وکٹیں کھو کر 340رنز بنا لیے
جمعہ 12 اگست 2016 22:34
اوول(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اگست۔2016ء )اوول ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے یونس خان اور اسد شفیق کی سنچریوں کی بدولت میچ پر گرفت مضبوط کرتے ہوئے 6وکٹیں کھو کر 340رنز بنا لیے ہیں ۔ اوول ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو یاسر شاہ نے اظہر علی کے ساتھ ملکر سکور آگے بڑھانا شروع کیا ، لیگ سپنر 26رنز بناکر جو روٹ کی گیند پر پوویلین لوٹے ۔
اسد شفیق اور اظہر علی نے سکور کو مزید آگے بڑھانا شروع کیا تاہم اظہر 49رنز بنا کر معین علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے ۔اسد اور یونس نے چوتھی وکٹ کیلئے سکور میں 160رنزکا اضافہ کیا اور اس دوران اسد نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 9ویں اور انگلینڈ کیخلاف دوسری سنچری مکمل کی ،اسد 109رنز بنا کر پوویلین لوٹے ۔مصباح الحق اچھے سٹارٹ کو بڑے سکور میں نہ بدل پائے اور 15رنز بنا کر پوویلین چل دیئے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم کے معاملے پر خود سے منسوب سخت بیان کی تردید کردی
-
گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے
-
چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان
-
کیا محمد رضوان آئرلینڈ جائیں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.