وفاقی ٹریفک پولیس نے جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ٹریفک پلان جاری کردیا

جمعہ 12 اگست 2016 22:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) ٹریفک پولیس نے جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ٹریفک پلان جاری کردیا،14اگست 2016کو صبح 6:00 بجے سے 11:00بجے دن تک اسلام آباد کی حدود میں مختلف روڈ بند رہینگے اور اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا، آئی جی پی اسلام آباد طارق مسعود یاسین کی خصوصی ہدایت پر خلاف قانون گاڑی چلانے والوں خصوصاً ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف خصوصی اسکواڈ تشکیل دے دیے گئے ہیں،441افسران و اہلکار اسپیشل ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے ہیں،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد اعوان تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے سلسلے میں ہونیوالی تقریبات کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دے دیا ہے،جس کے مطابق کنونشن سینٹر میں ہونیوالی تقریب کیلئے ایس ایس پی ،ایس پی ،3ڈی ایس پیز اور 17انسپکٹر ز سمیت 441افسران واہلکارتعینات کئے گئے ہیں،14اگست کیلئے ترتیب دیے گئے ڈائیورشن پلان کے مطابق آبپارہ چوک سے کشمیر ہائی وے پر کوڑیانوالہ چوک تک آنے جانیوالی ہر قسم کی ٹریفک بند رہیگی،پشاور اور لاہور سے مری جانے اور آنے کیلئے زیروپوائنٹ سے فیض آباد براستہ مری روڈ سے مری جا سکے گی،آبپارہ سرینا ہوٹل،سہروردی روڈ پر آنے جانے والی ٹریفک بند رہیگی اور متبادل شہید ملت روڈ استعمال ہوگا اور G-6،F-6میونسپل روڈ،سیکرٹریٹ چوک سے کنونشن سینٹر تک شاہراہ جمہوریت پرآنے جانیوالی ٹریفک بند رہیگی،بری امام سے ریڈیو پاکستان چوک تک آنے جانیوالی ٹریفک بند رہیگی،متبادل تھرڈ روڈ استعمال ہو گا،کشمیر چوک سے سرینا ہوٹل تک آنے جانیوالی ٹریفک بند رہیگی،کلب روڈ یوٹرن سے مری جانیوالی ٹریفک کوڑیانوالہ چوک تک ون وے استعمال کرے گی،آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4 بھی اس موقع پر لمحہ بہ لمحہ شہریوں کو ٹریفک کی صورت حال سے با خبر رکھے گا، آئی جی پی اسلام آباد طارق مسعود یاسین کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے قانون کے خلاف گاڑی چلانے والوں خصوصاً ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے خصوصی سکواڈ دے دیئے ہیں جو اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں اور چوکوں میں تعینات ہوں گے اور ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ والے موٹر سائیکل ہر گز استعمال نہ کرنے دیں تا کہ حاد ثات پر مکمل طور پر قابو پایا جا سکے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :