(ن) لیگی رہنماؤں کا تھانے پر دھاوا انصاف کا قتل ہے، بختار الحق کیانی

جمعہ 12 اگست 2016 22:14

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) صدر جماعت اسلامی یو تھ ونگ ضلع راولپنڈی بختار الحق کیانی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء اور سابق ایم پی اے کا ساتھیوں سمیت تھانے پر دھاوا بولنا کار سرکار میں مداخلت اور انصاف کا قتل ہے۔

(جاری ہے)

ون ویلنگ کرنے والے اوباشوں کی سرکوبی کرنے والے اہلکاروں پر تشدد اور تھانے کی توڑ پھوڑ کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی جائے ان خیالات کااظہار انہو ں نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومتی نمائندوں کے دباؤ کے باوجود تھانہ نیو ٹاؤن کے ایس ایچ او غلام چانڈیہ نے اپنے فرائض منصبی بخوبی ادا کرتے ہوئے ون ویلنگ کرنے والے اوباشوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا اور انہیں گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کرکے قانون کی حکمرانی کو قائم کیا لیکن حکمران جماعت کے مرکزی رہنماء حنیف عباسی حکومت کے نشہ میں تمام قانون بلائے طاق رکھتے ہوئے تھانے پر حملہ کر کے ایس ایچ او اور دیگر عملہ پر تشدد کیا جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بختار الحق کیانی صدر جماعت اسلامی یو تھ ونگ ضلع راولپنڈی نے کہا وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ ہے کہ قانون کی حکمرانی کو قائم کرتے ہوئے ان تمام افراد کے خلاف کاروائی کی جائے جو اس واقعہ میں ملوث ہیں ۔

متعلقہ عنوان :