پنجاب میں کومبنگ آپریشن بغیر کسی رعائت کیا جائے،بریگیڈیر(ر)مشتاق احمد
جمعہ 12 اگست 2016 22:01
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر بریگیڈیر(ر)مشتاق احمد نے کہا ہے کہ پنجاب میں کومبنگ آپریشن بغیر کسی رعائت کیا جائے ، پنجاب میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کارو ں کی بیخ کنی تک بلا تفریق آپریشن جاری رکھا جائے،ضرب عضب آپریشن کو کامیاب بنانے کے لئے ملک دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے،20اگست کا سورج قاتل حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے کی نوید لے کر طلوع ہوگا ،آرمی چیف سے انصاف کا مظالبہ لے کر سڑکوں پر نکل رہے ہیں،انصاف ملنے تک واپس نہیں آئیں گے،،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز20اگست کو راولپنڈی میں ہونے والے احتجاجی دھرنے کی تیاریوں کے سلسلے میں عوامی تحریک فیڈرل ایریا اسلام آبادکے منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ضلعی صدر عوامی تحریک ابراررضاایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری راجہ منیر اعجاز،،فاروق بٹ،میڈیاکوآرڈینیٹر غلام علی خان، شیخ اقبال،پھل نصیب،یسین قادری،عاصم سعید،صوبیدار محمد سلیم،چوہدری جمشید،سید حیدر شاہ،میر عبدالوحید،سردار محمد علی لاشاری،ملک تنویر،محسن شاہ،جاوید قریشی،راجہ یاسر،تیمور حسین،کامران کیانی،حافظ سہیل اور دیگر عہدیداران و کارکنان بڑی تعدادمیں موجود تھے، ابراررضاایڈووکیٹ ،راجہ منیر اعجازنے کہا کہ 20اگست کو راولپنڈی میں ہونے والے احتجاجی دھرنے میں اسلام آباد سے بڑی تعداد میں قافلوں کی صورت میں شرکت کی جائے گی، تحریک قصاص ظلم کے ایوانوں میں زلزلہ بپا کر چکی ہے، ظلم اورکرپشن کی دیوار کو ایک آخری دھکے کی ضرورت ہے،جس کے لئے اسلام آباد کے عوام ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دیں،تحریک قصاص کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر امریکہ کی تنبیہ
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.