پرسکون زندگی کیلئے دینی فرائض کی ادائیگی ضروری ہے،علامہ ریاض حسین
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اگست

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 12/08/2016 - 22:00:00 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 22:00:00 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 22:00:00 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 21:58:53 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 21:58:53 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 21:52:11 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 21:52:11 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 21:37:44 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 21:32:58 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 21:32:58 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 21:32:58
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

پرسکون زندگی کیلئے دینی فرائض کی ادائیگی ضروری ہے،علامہ ریاض حسین

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست ۔2016ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ پر سکون زندگی کیلئے دینی فرائض کی ادائیگی ضروری ہے۔ اطاعت الٰہی اور اطاعت رسول کے ذریعے ہی زندگی کو قابل رشک بنایا جاسکتا ہے۔ دھماکے کرنے اور کروانے والے جہنمی ہیں۔ بے گناہوں کاخون بہانا جہاد نہیں فسادہے۔

پاکستان سے دہشتگردی ختم ہو تی دیکھ کر بھارت بو کھلا گیا ہے ۔ پاکستانی فرقہ پرست جنگجوؤں کا شام جانا خطرناک ہے۔ رزق حلال میں برکت اور رزق حرام میں ہلاکت ہے۔ ہماری زندگی کی مشکلات قر آن سے دوری کا نتیجہ ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دور حاضر کے فتنوں کا علاج قر آن سے وابستگی ہے۔ تیسری عالمی جنگ سے بچنے کیلئے عالمی تنازعات کا حل ضروری ہے۔ غیرت کے نام پر قتل غیر اسلامی فعل ہے۔ مغرب کی ذہنی غلامی سے نجات ضروری ہے۔ مسلم نوجوان بے مقصدیت کو چھوڑ کر خدا کی بندگی کا راستہ اختیار کریں۔

12/08/2016 - 21:52:11 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان