حکمران ہرمحاذپرفیل اوراقتدارمیں بیٹھنے کاجوازکھوچکے ہیں،فیصل میر

جمعہ 12 اگست 2016 21:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات فیصل میر نے کہا ہے کہ حکمران ہر محاذپر فیل ہوچکے ہیں اور اقتدار میں بیٹھنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں عوام کی جان ومال کی حفاظت اور نہیں تحفظ فراہم کر نا حکومت کی ذمہ داری ہے جسے نبھانے میں موجودہ حکمران ناکام ہوچکے ہیں سرعام بچے اغوا ہورہے ہیں چوری ، ڈکیتی ، قتل سمیت دیگر جرائم میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے جو لمحہ فکریہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیروز گاری اور غربت کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کر رہیں ہے اور نوجوان بے راہ روی اور جرائم کی طرف راغب ہورہے ہیں جس کی وجہ حکمرانوں کی عوام دشمن اور ناقص پالیسیاں ہیں اور افسوس کی بات یہ ہے کہ کوئی بھی اپنی نااہلی اور کوتاہی کی ذمہ داری کو قبول کرنے کے لیے تیا رنہیں ہے ۔