بھارت کے جشن آزادی کے سلسلے میں بنائی گئی ویڈیو میں پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کی موجودگی، سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہو گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 اگست 2016 21:37

بھارت کے جشن آزادی کے سلسلے میں بنائی گئی ویڈیو میں پاکستان کے جے ایف ..

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اگست2016ء) بھارت کے جشن آزادی کے سلسلے میں بنائی گئی ویڈیو میں پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کی موجودگی پر ملک میں طوفان کھڑا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے جشن آزادی کے سلسلے میں وزارت تہذیب و ثقافت کی جانب سے ایک خصوصی ویڈیو بنائی گئی جس میں بھارت سے متعلق مختلف چیزوں اور مقامات کو دکھایا گیا۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں غلطی سے پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کو بھارت کے ترنگے میں رنگ کر بھی دکھا دیا گیا اور بعد ازاں اسے سوشل میڈیا پر جاری کر دیا گیا۔ تاہم جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تو کچھ لوگوں کی جانب سے نشاندھی کی گئی کہ اس میں دکھایا جانے والا طیارہ پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر ہے اور نہ کہ کوئی بھارتی جنگی طیارہ۔ اس انکشاف کے بعد جیسے ایک طوفان سے کھڑا ہو گیا اور بھارتی عوام کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ اس تمام صوتحال میں وزارت تہذیب و ثقافت کو شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا اور بعد ازاں اس ویڈیو کو سوشل میڈیا سے ہٹا دیا گیا۔