سانحہ بابڑہ کے شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں سانحہ بابڑہ انسانی تاریخ کا بد ترین سانحہ ہے،یونس خان بونیری

جمعہ 12 اگست 2016 21:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) سانحہ بابڑہ کے شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں سانحہ بابڑہ انسانی تاریخ کا بد ترین سانحہ ہے ہزاروں نہتے انسانوں کے جسموں میں گولیاں اتاریں گئیں اور آج تک کسی کو سزا نہیں ملی زخمیوں کو اسپتال لیجانے کے بجائے لاک اپ میں بند کیا گیا ایسا شاید ہی کبھی ہوا ہو کہ گولیوں سے مرنے والوں کے لواحقین سے گولیوں کا ہرجانہ لیا گیا ہو تاریخ کے اپنے فیصلے ہوا کرتے ہیں سینکڑوں نہتے انسانوں پر گولیاں چلانے کا حکم دینے والے کا آج کوئی نام لیوا تک نہیں جب تک یہ دنیا باقی ہے سانحہ بابڑہ کی یاد مناتے رہیں گے ان خیالا ت کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے باچا خان مرکز میں سانحہ بابڑہ 1948) ( کی برسی اور سانحہ کوئٹہ کے شہداء کی یاد میں باچا خان مرکز میں تعزیتی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مذید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی شہداء کا قافلہ ہے ہم نے آمرکا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے عدم تشدد کا فلسفہ ہی ہمارا ہتھیار ہے دہشت گردی کے واقعات نظریات کی جنگ نہیں بلکہ علم روشنی اور جہات و اندھیرے کی جنگ ہے انہوں نے مذید کہا کہ ہماری بد قسمتی ہے ملک کے وزیر داخلہ کا کام صرف وفاقی دارلحکومت میں پریس کانفرنس کرنا رہ گیا ہے بہتر ہوتا کہ وفاقی وزیر داخلہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کی تاخیر کی وجوہات سے قوم کو آگاہ کرتے یہی تماشہ لگانا تھا تو ہمارے کوئٹہ کے شہداء کا خون خشک ہونے کا تو انتظار کرلیتے جب گھروں میں لاشوں کے انبار لگے ہوں تو تماشہ نہیں لگایا جاتاآج کی پریس کانفرنس کرکے وفاقی وزیر داخلہ نے سانحہ کوئٹہ میں ملوث دہشت گردوں کی بھر پور خدمت کی ہے نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد پر تاکامی کی ذمہ داریوں سے جان چھڑانے کی ناکام کوشش کی ہے ،اس موقع پر پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار کریم بابک صوبائی نائب صدر حاجی اورنگزیب بونیری ،امیر نواب ،ضلعی صدر سرفراز جدون اور جنرل سیکریٹری ارشد سہیل اور پختون ایس ایف کے صوبائی صدر فدا کاکڑ نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :