وطن عزیز پاکستان 30 لاکھ شہدائے آزادی کی قربانیوں کا ثمر ہے، پاکستان کے قیام کیلئے 30 لاکھ شہدائے آزادی نے قربانیاں دیں، ہم شہدائے آزادی پاکستان کو عقیدت بھرا سلام پیش کرتے ہیں

انجمن نوجوانان اسلام پاکستان سپریم کونسل کے صدر حافظ مقصود احمد سکھیرا کا تقریب سے خطا ب

جمعہ 12 اگست 2016 21:27

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) انجمن نوجوانان اسلام پاکستان سپریم کونسل کے صدر حافظ مقصود احمد سکھیرا نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان 30 لاکھ شہدائے آزادی کی قربانیوں کا ثمر ہے، پاکستان کے قیام کیلیے 30 لاکھ شہدائے آزادی نے قربانیاں دیں، ہم شہدائے آزادی پاکستان کو عقیدت بھرا سلام پیش کرتے ہیں، ملک و قوم 70 واں جشن آزادی قومی و ملی جذبے سے منارہی ہے، اے این آئی پاکستان کے بانی و قائد شہید طارق محبوب کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نوجوانان اسلام ملک بھر میں جشن آزادی پورے جوش و خروش کیساتھ منارہے ہیں، وہ جمعے کو سکھر میں شہدائے آزادی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے منعقدہ ’’شہدائے آزادی پاکستان سیمینارــ‘‘ سے مقامی ہال میں خطاب کررہے تھے، اے این آئی پاکستان سپریم کونسل کے سیکریٹری جنرل محمد احسان رحمانی نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح?، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال?، قائد ملت خان لیاقت علی خان اور دیگر قائدین، اکابرین، بزرگوں اور اسلاف نے یہ ملک انتھک جدوجہد اور بیش بہا قربانیوں کے بعد آزاد کرایا، ہمیں آزادی کی قدر کرنا چاہیے، یہ ملک اسلام اور کلمے کے نام پر آزاد ہوا، اس ملک میں امن و استحکام، ترقی اور خوشحالی کیلیے نظام مصطفی کا نفاذ لازمی اور ضروری ہے، قیام پاکستان کا تقاضہ ہے کہ ملک میں قرآن و سنت کا نظام نافذ کیا جائے، شہدائے آزادی پاکستان سیمینار سے جے یو پی نورانی کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ حامد محمود فیضی، نظام مصطفی پارٹی سکھر ڈویڑن کے صدر مولانا محمد عثمان حسینی، المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری فاروق اختر خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا، مقررین نے قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد اور تحریک پاکستان سے متعلق روشنی ڈالی اور پاک فوج کو ملکی و قومی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ افواج پاکستان کا آپریشن ضرب عضب قومی امنگوں کے مطابق ہے، ہمارے فوجی افسران اور جوانوں نے دہشتگردی کیخلاف لڑائی میں شہادتوں کے نذرانے پیش کرکے ملک و امن و استحکام دیا جس پر قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :