تمام اضلاع میں ’’جیوے پاکستان ‘‘کے عنوان سے تقاریب منعقد کی جائیں گی،جے یوپی

جمعہ 12 اگست 2016 21:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) اسلام کے نام پر بننے والی مسلمانوں کو نظریاتی مملکت پاکستان سے والہانہ اظہار ِ محبت کے ساتھ ساتھ اس عظیم مملکت خداداد کی سا لمیت ، استحکام اور بقاء کے لئے ہم سب کو من حیث القوم کردار ادا کرنا ہوگا۔ دوست اور دشمن کو علیحدہ کئے بغیر ملک کو محفوظ نہیں بنایاجاسکتا۔ ان خیالات کااظہار جمعیت علماء پاکستان کراچی ڈویڑن کے ناظم اعلیٰ محمد مستقیم نورانی نے رضا لائبریری برنس روڈ میں ضلعی عہدیداران کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر تمام اضلاع میں جشن ِ آزادی کی تمام تقاریب کو ’’جیوے پاکستان ‘‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ 14اگست کو ضلع وسطی میں ’’جیوے پاکستان اور فکر امام نورانی ?‘‘ کانفرنس اور دیگر اضلاع میں پرچم کشائی کی تقاریب اور ریلیوں کے انعقاد کو حتمی شکل دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محمد اسلم عباسی ، نوید نورانی، محمد تاج نورانی، محمد وزیر رہبر، عارف انجینئر، غلا م فرید سلویٰ ، سعید اختر ملک ، مولانا محمد فرید قادری، مولانا حبیب اﷲ خان، خالد اختر ایڈووکیٹ، محمد وسیم نورانی، رمضان سعید قادری، محمد سمیع انصاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی اور کراچی ڈویڑن کے عہدیداران مفتی محمد غوث صابری ، محمد امین نورانی، محمد مستقیم نورانی اور دیگر ذمہ داران نے جے یوپی کے سنیئر رہنما محمد سلیم الدین قریشی ایڈووکیٹ سے اْن کی بہن کے انتقال پر دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے مغفرت اور بلندی ٔ درجات کیلئے دعابھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :