دہشت گرد انسانیت کے کھلے دشمن ہیں ، گورنر سندھ

جمعہ 12 اگست 2016 21:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ دہشت گرد انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں ان کا کسی مذہب ، مسلک اورقوم سے تعلق نہیں ہوتا ہے یہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں جو ایک مخصوص ذہنیت کے ساتھ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں،وہ جمعہ کو مقامی اسپتال میں زیر علاج کوئٹہ بم دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد سے عیادت کررہے تھے، گورنر سندھ نے زخمی افراد کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کی،اس موقع پر زخمی افراد نے گورنر سندھ کو واقعہ کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا، گورنر سندھ نے ہدایت دی کہ زخمی افراد کے علاج و معالجہ میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اس ضمن میں صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :