شہری نے چند روز قبل ڈکیتی کی واردات کرنے والے ڈاکوکو پہچان کر قابو کرلیا، درگت ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اگست

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 12/08/2016 - 21:25:39 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 21:24:16 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 21:24:16 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 21:23:22 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 21:23:22 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 21:23:22 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 21:22:07 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 20:55:38 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 20:55:38 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 20:51:20 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 20:51:20
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

شہری نے چند روز قبل ڈکیتی کی واردات کرنے والے ڈاکوکو پہچان کر قابو کرلیا، درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست ۔2016ء)شہری نے چند روز قبل ڈکیتی کی واردات کرنے والے ڈاکوکو پہچان کر قابو کرلیا، درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مغلپورہ کے علاقے سائیکانوبازار میں دو ڈاکو النور جیولرز کے پاس کھڑے تھے کہ انکے ہاتھو ں چند روز قبل لٹنے والے شہری زاہد اقبال نے ان کو وہاں دیکھ کر پہچان لیا اور شور مچادیا ۔

راہگیروں اور تاجروں نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ پکڑے جانے والے ڈاکو کی خوب دھنائی کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیاگیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم سے پستول بھی برآمد ہو اہے ۔شہری زاہد اقبال کے مطابق مذکورہ ڈاکوؤں نے چندروز قبل ساڑھے پانچ لا کھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تھے اور گزشتہ روز بھی دونوں النور جیولرز کے سامنے کھڑے وہاں پر بھی ڈاکہ کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔

12/08/2016 - 21:23:22 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان