ملکی امن و امان کے لیے سب کو متحد ہو کر حکومت پاکستان اور پاک فوج کا ساتھ دینا ہو گا‘ صدیق الفاروق

آزادی ایک نعمت ، اسکی قدر کرنی چاہیے ، دین اسلام عدل ،انصاف ،مساوات ،بھائی چارے اور اخوت کا پیغام دیتا ہے‘گفتگو

جمعہ 12 اگست 2016 21:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاورق نے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے آزادی کی قدر کرنی چاہیے ،ملکی امن و امان کے لیے سب کو متحد ہو کر حکومت پاکستان اور پاک فوج کا ساتھ دینا ہو گا دین اسلام عدل ،انصاف ،مساوات ،بھائی چارے اور اخوت کا پیغام دیتا ہے،پاکستان لازوال قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے ،اسکی حفاظت اور ترقی و خوشحالی کے لیے سب کو اپنا عملی کردار ادا کرنا ہوگا ،وزیر اعظم پاکستا ن میاں نواز شریف کی اقلیت نواز پالیسوں کی وجہ اقلییتں خودکوپاکستان میں محفوظ اور مضبوط محسوس کرتی ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے زیر اہتمام ننکانہ صاحب میں منعقدہ جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ایڈمنسٹریٹر ننکانہ وہاب گل ،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر محمد اسحاق ،پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار تارا سنگھ ،ڈی سی او سائرہ عمر ،ڈی پی او صاجزادہ بلال عمر ،ڈاکٹر منور چاند ،سمیت دیگر اقلیتی و سیاسی و سماجی ،وکلاء ،تاجر تنظیمیں ں اور دانشوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آمر حکمرانوں نے اپنے اختیارات سے تجاوزکیا جسکے نتیجے میں ملک 2ٹکڑے ہوا ،سیاہ چن اور کارگل ہمارے ہاتھ سے گیا ،جمہوریت نے ملک کو آئین ،ایٹمی طاقت اور سیاسی استحکام دیا اور ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا معاہد ہ سی پیک ،اور دوسرے ملکوں سے تجارت جسکی واضح مثال ہے جس سے اربوں ڈالر کی آمد ن ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ سکھوں کو جو عزت پاکستان میں ملی وہ مقام بھارت میں نہیں ۔آزاد ی کی قدر پوچھنی ہے تو کشمیر اور فلسطین کے لوگوں سے پوچھو ،پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں پاکستانی ہیں،چیئرمین بورڈ نے تقریب میں ملی نغمے پیش کرنے والے سکھ بچوں کی 2مختلف ٹیموں کو 25ہزار روپے فی کس کیش انعام دیے ۔پردھان سردار تارااور ہندو رہنماء ڈاکٹر منور چاند نے کہا کہ پاکستان ہماری دھرتی ماں ہے ہم اسکی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

تقریب میں معروف گلو کار جسی سنگھ نے پرفامنس کی ،ڈی سی اور سائرہ عمر اور ڈی پی اونے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں چاہیے کہ پاکستان کی ترقی اور بقاء کے لیے کام کریں انہوں نے پاکستان میں اقلیتوں کے لیے بہترین اقدامات پر چیئرمین بورڈ محمد صدیق الفاروق کی تعریف کی ،تقریب کے آخر میں پرچم کشائی ہوا جشن آزادی کاکیک کاٹا گیا اورتمام اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے پاکستان زندہ باد کے نعر ے لگائے ۔