چکوال،صدر پولیس نے بلکسر انٹرچینج کے قریب 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، بھاری اسلحہ برآمد

جمعہ 12 اگست 2016 21:22

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) صدر پولیس نے بلکسر انٹرچینج کے قریب دو دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

گرفتار ہونے والوں میں حسن گل ولدضیم گل ساکن پشاور اور حسنین بادشاہ ولد جمال دین ساکن کوہاٹ سے ایک 222رائفل ، ایک ریوالور ،4پستول 30بور اور480گولیاں برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا انسپکٹر ایس ایچ او زراعت بلوچ نے مخبر کی اطلاع پر ناکہ بندی کرائی جس کے نتیجے میں ان ملزمان کی تلاشی لی گئی تو ملزمان سے مذکورہ ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :