آج قوم زخمی دل کیساتھ یوم آزادی منارہی ہے ،کوئٹہ سانحہ نے پوری قوم کو رنجیدہ اور ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اگست

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 12/08/2016 - 21:24:16 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 21:22:08 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 21:22:08 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 21:20:58 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 21:20:58 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 21:20:58 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 21:03:19 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 21:03:03 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 21:00:20 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 21:00:20 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 21:00:20
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

آج قوم زخمی دل کیساتھ یوم آزادی منارہی ہے ،کوئٹہ سانحہ نے پوری قوم کو رنجیدہ اور دکھی کردیا ہے ،معصوم بچے اغواء ہورہے ہیں،بھارتی دہشت گرد آئے روز ہمارے شہریوں کونشانہ بنارہے ہیں مگر ہمارے حکمران بھارت سے اس قدر خوفزدہ ہیں کہ اس کے خلاف زبان کھولنے کو تیار نہیں

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس کاجمعہ کے اجتماع سے خطاب

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست ۔2016ء )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ آج قوم یوم آزادی اس حال میں منارہی ہے کہ لوگوں کے دل زخمی ہیں ،کوئٹہ سانحہ نے پوری قوم کو رنجیدہ اور دکھی کردیا ہے ،معصوم بچے اغواء ہورہے ہیں،بھارتی دہشت گرد آئے روز ہمارے شہریوں کونشانہ بنارہے ہیں مگر ہمارے حکمران بھارت سے اس قدر خوفزدہ ہیں کہ اس کے خلاف زبان کھولنے کو تیار نہیں ۔

حکومتیں اور سیکیورٹی ادارے عوام کو جان و مال کا تحفظ دینے میں ناکام ہوچکے ہیں۔پاکستان کی موجودہ گھمبیر صورتحال کو دیکھ کر کوئی یہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں کہ اس پاکستان کیلئے لاکھوں جانوں کا نذرانہ دیا گیا ہے اور لاکھوں لوگوں نے اس پاکستان کیلئے اپنے گھر بار اور مال و متاع کو چھوڑ دیا تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

حافظ محمد ادریس نے کہا کہ انڈیا پاک چین راہداری منصوبے کو سبو تاژ کرنے کیلئے معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہا ہے ،بھارتی دہشت گردی پورے ملک میں دندناتے پھر رہے ہیں لیکن ہمارے وزیر اعظم کو کبھی یہ توفیق نہیں ہوئی کہ وہ بھارت کے خلاف کوئی جرأت مندانہ بیان ہی دیدیں۔بھارت نے کشمیر میں وحشیانہ مظالم اور درندگی کے تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں،گزشتہ پینتیس دنوں سے کشمیری عوام بھارت کے خلاف سراپااحتجاج ہیں ،بھارتی قابض فوج نے اس عوامی

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

12/08/2016 - 21:20:58 :وقت اشاعت