پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی ’’ ہاؤس ایلوکیشن کمیٹی‘‘ کا اجلاس
فاؤنڈیشن کی اڈیالہ روڈ راولپنڈی ہاؤسنگ سکیم کے لئے504پلاٹوں کی قرعہ اندازی 19اگست کو ہوگی
جمعہ 12 اگست 2016 20:58
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمدخواجہ کی صدارت میں پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی ’’ ہاؤس ایلوکیشن کمیٹی‘‘ کا اجلاس سول سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ راولپنڈی کی اڈیالہ روڈ پر گلشن آبادسکیم کے نزدیک پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی زیرتکمیل ہاؤسنگ سکیم میں سرکاری پلاٹ کی الاٹمنٹ کے لئے اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی ترجیح کے طورپر ڈویلپمنٹ چارجز جمع کرانے والے 504سرکاری افسران اور اہلکاروں کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی 19اگست 2016 ء کو 10بجے صبح لبرٹی کیسل ہال ، مین بلیوارڈ گلبرگ لاہور میں ہوگی۔
پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فا ؤ نڈ یشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر پرویز احمد خان نے اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ راولپنڈی میں پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی ہاؤسنگ سکیم کے پہلے فیز میں 1154پلاٹوں کی قرعہ اندازی گزشتہ سال جون میں ہوئی تھی ۔(جاری ہے)
دوسری قرعہ اندازی کی تقریب میں 19اگست کو 504پلاٹوں کی اوپن قرعہ اندازی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے توسط سے عمل میں آئے گی ۔
ان میں ایک کنال ، دس مرلہ ، سات مرلہ اور پانچ مرلہ کے پلاٹ شامل ہیں۔ اڈیالہ روڈ راولپنڈی کی ہاؤسنگ سکیم کی تیسری قرعہ اندازی اگلے سال جون میں رکھی گئی ہے -پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل حافظ محمد الیاس ، ممبربورڈ آف ریونیو الطاف ایزد خان ، سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ خرم آغا ، سپیشل سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو خالد محمود اور ہاؤس ایلوکیشن کمیٹی کے د یگر ارکان نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
فیض آباد دھرنا کمیشن، احسن اقبال کے بیان میں نیا انکشاف سامنے آگیا
-
بھارتی انتخابات: نوجوان کیا سوچ رہے ہیں؟
-
یو اے ای میں بارشوں سے تباہی، پاکستانی سفارت خانے نے ہیلپ لائن سینٹر قائم کردیا
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
وزیراعظم شہبازشریف نے بدرشہبازوڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقررکردیا
-
پاکستان میں ایکس کی بندش پرسوشل میڈیا پلیٹ فارم کا بیان سامنے آگیا
-
بلال یاسین روٹی کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے میدان میں آگئے
-
دبئی میں بارشیں، 50 سے زائد پاکستانی کویت ایئر پورٹ پر پھنس گئے
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے، اس صنعت میں تعاون سے ملک کو عالمی معیشت سے جوڑا جا سکتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا سیمی کنڈکٹر سمٹ 2024ءسے خطاب
-
آئی ایم ایف مذاکرات کے دوران روپے کی قدر میں کمی کا امکان نہیں، وزیر خزانہ
-
نومئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پر حملہ آور ہیں، عطاءاللہ تارڑ
-
بلوچستان سے سسٹم پنجاب اور خیبرپختونخوا میں داخل ہورہا ہے،چیف میٹرولوجسٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.