کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، یونس خان کی انگلینڈ کیخلاف سیریز میں پہلی سینچری

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 اگست 2016 20:53

کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، یونس خان کی انگلینڈ کیخلاف سیریز میں پہلی سینچری

اوول (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2016ء) یونس خان نے اوول ٹیسٹ میچ میں بالاخر اپنی سینچری مکمل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ اوول میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران پاکستان کی پہلی اننگ جاری ہے اورسینئر بلے باز یونس خان سیریز میں پہلی مرتبہ فارم میں دکھائی دیے ہیں۔ یونس خان نے سیریز کے دوران پہلی مرتبہ اپنی سینچری اسکور کی ہے۔ یونس خان 101 رنز بنا کر دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر کریز پر موجود تھے۔