کامونکے، غیر قانونی طور پر کرایہ کے مکانوں میں رہنے والے تین افراد کیخلاف مقدمات درج

جمعہ 12 اگست 2016 20:48

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) غیر قانونی طور پر کرایہ کے مکانوں میں رہنے والے تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز صدر پولیس نے اطلاع ملنے پر سادھوکے رحمت کالونی میں غیر قانونی طور پر کرایہ کے مکانوں میں رہائش پذیر بنگلہ چیمہ وزیر آباد کے مظہر حسین،شریف خیل کے عادل رحمن اور نولانوالی کے طاہر محمود کو گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔جبکہ سمن آباد واہنڈو کے دو منچلے نوجوان آصف اور مظفر موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کررہے تھے کہ واہنڈو پولیس نے دونوں کو موٹر سائیکل سمیت حراست میں لیکرمقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :