ٹیوٹا ٹرینرز کی گارمنٹ سیکٹر میں تربیت وزیراعلیٰ کاصوبہ میں ہنر مند پنجاب کے وژن کا حصہ ہے‘عرفان قیصر شیخ

حکومت پنجاب ترک ادارے کی مینجمنٹ کی بے حد مشکور ہے جو ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سسٹم کے فروغ کیلئے ٹیوٹا پنجاب کی فنی معاونت فراہم کر رہے ہیں‘چیئرپرسن ٹیوٹا

جمعہ 12 اگست 2016 20:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) ترک کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی نے گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیز ٹاؤن شپ میں گارمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کیلئے 11کروڑ روپے کی جدیدمشینر ی و آلات فراہم کر دئے ہیں۔ٹیکا کے ماہرین ٹیوٹا اساتذہ کے علاوہ براہ راست زیر تربیت نوجوانوں کو بھی 2ماہ کی ٹریننگ دینگے۔ ان خیالا ت کا اظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے 8رکنی ترک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

وفد میں ہولیا کرمیزی گل، اویا ایسٹ اوزکان، ہاتس صادقوگلو ایوسی، کیمال ایکگن، رافت بہار، اینر تولومن، مورات یلماز اور محمد اینس خان شامل تھے۔ اس موقع پر چیف آپرٹینگ آفیسر جواد احمد قریشی، عائشہ قاضی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ٹیوٹا ٹرینرز کی گارمنٹ سیکٹر میں تربیت وزیراعلی کاصوبہ میں ہنر مند پنجاب کے وژن کا حصہ ہے۔

حکومت پنجاب ترک ادارے کی مینجمنٹ کی بے حد مشکور ہے جو ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سسٹم کے فروغ کیلئے ٹیوٹا پنجاب کی فنی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجیز ٹاؤن شپ میں ترک ادارے کی جانب سے مشینری و آلات کی فراہمی سے جدیدگارمنٹ سینٹر کاقیام عمل میں لایا جارہا ہے جس سے ہمارے نوجوان مستفید ہونگے اور یہاں سے تربیت حاصل کرنے کے بعد انہیں ملکی و بین الاقوامی سطح پر روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔

ترک وفد کی سربراہ ہولیا کرمیزی گل نے کہا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا )کے11 رکنی ٹرینرز کو ترکی میں15روزہ تربیت دی جا چکی ہے اور وہ تربیت حاصل کرنے کے بعد پاکستان واپس آچکے ہیں۔ٹیوٹا ٹرینرز کو استنبول اور تیکرڈیگ کی معروف صنعتوں میں گارمنٹ شعبہ(ڈینم) میں تربیت دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجیز ٹاؤن شپ میں مشینری و آلات نصب ہونے کے بعد اس کے افتتاح کیلئے ترک کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی (ٹیکا) کے اعلی حکام پاکستان آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :