وزیر اعظم کی ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 40 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرنے پر کاروباری افراد کو مبارکباد

ہماری سٹاک مارکیٹ کی فعال کارکردگی یقینا ہماری دانشمندانہ اقتصادی و مالیاتی پالیسیوں کی مظہر ہے ٗنواز شریف کا بیان پائیدار اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

جمعہ 12 اگست 2016 20:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 40 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرنے پر ملک کے اقتصادی منتظمین، کاروباری افراد و اداروں اور بروکرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری سٹاک مارکیٹ کی فعال کارکردگی یقینا ہماری دانشمندانہ اقتصادی و مالیاتی پالیسیوں کی مظہر ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق ہماری سٹاک مارکیٹ کی فعال کارکردگی یقینا ہماری دانشمندانہ اقتصادی و مالیاتی پالیسیوں کی مظہر ہے جس کیلئے حکومت کی معاشی ٹیم بھرپور تحسین کی مستحق ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی بحالی ہمیشہ میری اولین ترجیح رہی ہے اور ہم پائیدار اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

متعلقہ عنوان :