قومی ایکشن پلان کی سست روی سے آپریشن ضرب عضب کے استحکام کامرحلہ متاثر ہورہاہے،جنرل راحیل شریف
جب تک قومی ایکشن پلا ن کے تمام نکات پربامقصدانداز میں عمل نہیں کیاجاتا اورتمام خامیوں کودورنہیں کیاجاتا دہشتگردی کی باقیات موجود اورطویل مدتی امن واستحکام ایک خواب رہے گا،پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،سیکیورٹی کے حالات میں بہتری آئی،ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوچکے ہیں، کچھ حلقوں کی جانب سے کسی بھی طرح کاغیرمناسب تبصرہ اورتجزیہ تمام قومی کوششوں کونقصان پہنچارہاہے،آرمی چیف کاسیکیورٹی اجلاس سے خطاب
جمعہ 12 اگست 2016 20:37
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ جب تک قومی ایکشن پلا ن کے تمام نکات پربامقصدانداز میں عمل نہیں کیاجاتا اورتمام خامیوں کودورنہیں کیاجاتااس وقت تک دہشتگردی کی باقیات موجود رہیں گی اورطویل مدتی امن واستحکام ایک خواب رہے گا،پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،سیکیورٹی کے حالات میں بہتری آئی ہے اورثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوچکے ہیں، کچھ حلقوں کی جانب سے کسی بھی طرح کاغیرمناسب تبصرہ اورتجزیہ تمام قومی کوششوں کونقصان پہنچارہاہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کو جنرل ہیڈکوارٹرز(جی ایچ کیو)میں اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس منعقد ہوا جس میں پرنسپل سٹاف آفیسرز ، ڈی جی آئی ایس آئی اورکورکمانڈر راولپنڈی نے شرکت کی۔(جاری ہے)
چیف آ ف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان(نیپ)پرپیشرفت کاجائزہ لیتے ہوئے کہاکہ قومی ایکشن پلان ہمارے اہداف کی کامیابیوں کیلئے مرکزی حیثیت رکھتا ہے اور اس پر سست روی سے آپریشن ضرب عضب کے استحکام کامرحلہ متاثر ہورہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ جب تک قومی ایکشن پلان کے تمام نکات پر بامقصدانداز میں عمل نہیں کیاجاتا اور تمام خامیوں کو دور نہیں کیاجاتا دہشتگردی کی باقیات موجود رہیں گی اور طویل مدتی امن اوراستحکام ایک خواب رہے گا۔جنرل راحیل شریف نے کہاکہ ہم نے دہشتگردی کامقابلہ کرتے ہوئے طویل سفر کیا ہے اور اس لعنت کو اپنی سرزمین سے پاک کرنے کیلئے لہروں کا رخ بدل دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ پاک فوج کے سربراہ نے کہاکہ سیکیورٹی کے حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اس کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوچکے ہیں کچھ حلقوں کی جانب سے کسی بھی طرح کاغیرمناسب تبصرہ اورتجزیہ تمام قومی کوششوں کونقصان پہنچارہاہے۔انہوں نے کہاکہ اپنی کوششوں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے متفقہ قومی رد عمل کی ضرورت ہے ۔ جنرل راحیل شریف نے کہاکہ میں پاکستان کے عوام ، تمام سیکیورٹی فورسز اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کو امن اوراستحکام کے قیام کیلئے ان کی انتھک کوششوں اورقربانیوں پرسلام پیش کرتا ہوں۔اجلاس کے دوران قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے پختہ عزم کااعادہ کیاگیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.