معروف بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے حنیف محمد کی وفات پر انتہائی منفی ٹویٹ کردیا

چھوٹے ہوتے ہوئے حنیف محمد کو پہلے اوور کی دوسری گیند پر راماکانت ڈیسائیجی کے ہاتھوں آؤٹ ہوتے دیکھا ،ٹوئٹ

جمعہ 12 اگست 2016 20:22

معروف بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے حنیف محمد کی وفات پر انتہائی منفی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء)لیجنڈری پاکستانی کرکٹر حنیف محمد کی وفات پر دنیا بھر سے ان کے لیے تعزیت کے پیغام موصول ہوئے ،تاہم لٹل ماسٹر کے مداحوں کو اس وقت شدید تکلیف ہوئی جب معروف بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے حنیف محمد کی وفات پر انتہائی منفی ٹویٹ کیا ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رشی کپور کا کہنا تھا کہ میں نے چھوٹے ہوتے ہوئے حنیف محمد کو پہلے اوور کی دوسری گیند پر راماکانت ڈیسائیجی کے ہاتھوں آٹ ہوتے ہوئے دیکھا ہے ۔63سالہ رشی کپور متنازعہ ٹویٹ کرنے کے لیے مشہور ہیں تاہم اس بار وہ حد سے آگے نکل گئے جسے مداحوں نے بھی پسند نہیں کیا ۔