Live Updates

وزیر اعظم عوام کے دیئے مینڈیٹ پرپورا ترنے میں ناکام رہے ‘ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جاتا توکوئٹہ کا سانحہ نہ ہوتا،حکومت اپو زیشن کے ٹی او آرز پر بات کرے تو ہم تیارہیں ورنہ مزید مذاکرات بے معنی ہوں گے، راولپنڈی‘ اسلام آباد کے لوگ پی ٹی آئی کی ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے، انتظامیہ ریلی میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے،وزیر اعظم کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں،ہمیں کرپشن کیخلاف احتجاج کا جمہوری حق ہے

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 12 اگست 2016 20:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف عوام کے مینڈیٹ پرپورا ترنے میں ناکام رہے ‘ سانحہ پشاور کے بعد قوم نے نواز شریف کو دہشت گردی سے نمٹنے کا مینڈیٹ دیا تھا ‘ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جاتا توآجکوئٹہ سانحہ نہ ہوتا، اگر حکومت اپو زیشن کے ٹی او آرز پر بات کرنے کو تیار ہے تو ہم کرینگے ورنہ حکومت کے ساتھ ٹی او آرز پر مزید مذاکرات بے معنی ہوں گے، راولپنڈی‘ اسلام آباد کے لوگ پی ٹی آئی کی ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے،ہم کرپشن کیخلاف احتجاج کا جمہوری حق رکھتے ہیں، راولپنڈی اور اسلام آباد کی انتظامیہ ممکنہ ریلی میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے،وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ نوا زشریف عوام کے مینڈیت پر ناکام رہے ہیں اور نیشنل ایکشن پلان پر تندہی سے عمل درآمد نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے آخری مرحلے میں داخل ہے۔ مشکلات سے متعلق حکومت کو آگاہ کر رہے ہیں۔ آئی ڈی پیز کی و اپسی میں مشکلات نظر آ رہی ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر حکومت اپوزیشن کے ٹی او آرز پر بات کرنے کو تیار ہے تو ہم بات کرتے ہیں ورنہ حکومت کے ساتھ مزید نشستیں بے معنی ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اجلاس میں مختلف موضوع زیر بحث آئے ہیں۔ سب سے پہلے سانحہ کوئٹہ پر تبادلہ خیال اور شہداء کے لئے فاتحہ خوانی ہوئی ۔ شاہ محمو د قریشی نے کہاکہ سانحہ پشاور کے بعد قوم نے نواز شریف کو دہشت گردی سے نمٹنے کا مینڈیٹ دیا تھا۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جاتا توآج سانحہ کوئٹہ نہ ہوتا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حکومت نے مانیٹرنگ ٹاسک فورس تشکیل دینے کا عندیہ دیا ہے اور قومی اتفاق رائے تب ہو گا جب اپوزیشن کی رائے بھی لی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی‘ اسلام آباد کے لوگ ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے اور ہم کرپشن کیخلاف احتجاج کا جمہوری حق رکھتے ہیں۔ سوال کریں گے کہ حکومت کی نیشنل ایکشن پلان میں کارکردگی کیا رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نواز شریف کے قومی اسمبلی میں خطاب سے ایوان اور قوم مطمئن نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ پنڈی اسلام آباد انتظامیہ نے ریلی میں رکاوٹوں کا آغاز کر دیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کو دھمکایا جا رہا ہے یہ مناسب نہیں ہے۔ ہم وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اپنا موقف پیش کر رہے ہیں کسی پر کوئی وار نہیں کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ریلی لیاقت باغ سے شروع ہو کر اسلام آباد آئے گی۔ ہمارے احتجاج کا عام انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ …

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات