خیبرپختونخوا اسمبلی نے سود کے خاتمے کے لئے قرارداد متفقہ طور پر منظورکرلی

اسلامی ہستیوں ،مقدس مقامات کے پورے اوردرست الفاظ لکھنے کی قرارداد بھی منظور کرلی گئی

جمعہ 12 اگست 2016 20:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) خیبرپختونخوا اسمبلی نے سود کے خاتمے کے لئے قرارداد متفقہ طور پر منظورکرلی جبکہ اسلامی ہستیوں اورمقدس مقامات کے پورے اوردرست الفاظ لکھنے کی قرارداد بھی منظور کرلی گئی،قرار داد میں کہا گیا ہے کہ انگریزی اورعربی زبان میں الفاظ کے معنی مختلف ہوتے ہیں،انگریزی میں مختصر ناموں سے اسلامی ہستیوں اورمقامات مقدسہ کی تضحیک ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا اسمبلی کااجلاس سپیکر اسدقیصر کی زیرصدارت منعقد ہوا ، اسمبلی نے سود کے ْخاتمے کے لئے قرارداد متفقہ طور پر منظورکرلی ،قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت ملک سے سود کے ناسور کا خاتمہ کریں،خیبرپختونخوا اسمبلی میں نجی قرضوں پرامتناعی سود بل بھی پیش کیا گیا ،بل کے تحت نجی کاروبار میں سود لینے پر پابندی ہوگی،بل کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کو 10لاکھ جرمانہ اور10سال قید ہوسکتی ہے،،اسمبلی اجلاس میں اسلامی ہستیوں اورمقدس مقامات کے پورے اوردرست الفاظ لکھنے سے متعلق قرارداد بھی منظور کی گئی ،قرار داد میں کہا گیا کہ ا سلامی ہستیوں اورمقدس مقامات کے نام انگریزی اصلاح میں غلط لکھے جاتے ہیں،انگریزی اورعربی زبان میں الفاظ کے معنی مختلف ہوتے ہیں،انگریزی میں مختصر ناموں سے اسلامی ہستیوں اورمقامات مقدسہ کی تضحیک ہوتی ہے،قرار داد میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ مسجد کو Mosqueکی بجائے Masjidمکہ کو Meccaکی بجائےMakkahلکھا اور پڑھا جائے،اسی طرح حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کا نام MOHDکی بجائے Muhammad لکھا اورپڑھا جائے۔