یوم آزادی پر خیبرپختونخواسے صدارتی ایوارڈکے لیے اٹھارہ ناموں پرمشتمل فہرست ایوان صدرارسال کردی

جمعہ 12 اگست 2016 19:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) یوم آزادی پر خیبرپختونخواسے صدارتی ایوارڈکے لیے اٹھارہ ناموں پرمشتمل فہرست ایوان صدرارسال کردی ہے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے صدارتی ایوارڈ کیلئے صوبے سے نام فائنل کردیئے گئے۔ پی حکومت نے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے 18نام ایوان صدرکو بھیج دیئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فہرست میں ادب کے شعبے میں رحیم روغانی،خالق دادامیداور جاویدبابر کو نامزد کیا گیاہے۔

صحافت کے شعبے میں اسماعیل خان،شمیم شاہد،صفیح اﷲ ،ریاض خان داؤدزئی کے نام دیے گئے ہیں، صحت کے شعبے میں ڈاکٹریاسین اقبال اورشفیق الرحمن ، لیڈی ڈاکٹرزکنیزنرگس اور ستارہ گل کو بھی صدارتی ایوارڈ دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ صدارتی ایوارڈ یوم آزادی پر دیئے جائیں گے ۔