Live Updates

پی ٹی آئی کی کامیاب احتساب تحریک نے حکمران ٹولہ کی رات کی نیندیں حرام کر دی ہے ‘اعجاز چوہدری

وفاقی حکومت ،انتظامیہ ریلی سے پہلے ہی بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ،کارکنان کو ہراساں کر نے کا سلسلہ شروع کر دیا

جمعہ 12 اگست 2016 19:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی کامیاب احتساب تحریک نے حکمران ٹولہ کی رات کی نیندیں حرام کر دی ہے ،آج راولپنڈی سے تاریخی احتساب ریلی نکلے گی جس میں لاکھوں کی تعداد میں عوام شرکت کریں گے ، وفاقی حکومت اور انتظامیہ ریلی سے پہلے ہی بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے اور پی ٹی آئی کے کارکنان کو ہراساں کر نے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جو کہ حکمرانوں کی آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے حکمرانوں کے تمام اوچھے ہتکھنڈوں کے باوجود عوام اور پی ٹی آئی کے کارکنا ن سڑکوں پر نکلیں گے احتجاج کرنا پی ٹی آئی کا آئینی اور قانونی حق ہے حکمران اقتدار کے نشے میں اتنے دھت ہو چکے ہیں کہ وہ عوام اور میڈیا کا بنیادی حق چھیننا چاہتے ہیں لیکن بزدل حکمرانوں کی یہ چال کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اظہار رائے کی آزادی کو صلب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے جان بوجھ کر نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں کیا ، جمہوریت کی آڑ میں شریف خاندان نے ملک میں اپنا شریف شاہی نظام قائم کر رکھا ہے جو زیادہ دیر نہیں چلے گا ٹی او آر تشکیل دینے میں حکمران ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں کرپشن کا خاتمہ اورحکمرانوں کے احتساب تک پی ٹی آئی کی احتساب تحریک جاری رہے گی ملک میں ہر طرف کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے ، حکومت اور پولیس اپنی رٹ قائم کرنے میں بے بس ہو چکی ہے۔

پنجاب میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے ، قتل ، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ۔پنجاب حکومت کے گڈ گورنس کے تمام دعوے کھو کھلے ثابت ہوئے ہیں بچوں کے اغواء کی وارداتیں روکنے میں حکومت ناکام ہو چکی ہے ۔ماؤں کی گودیں اجاڑنے والے کسی رعایت کی مستحق نہیں ایسے درندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور بچوں کو اغواء کرنے والوں مجرموں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔راولپنڈی میں خنجر گروپ نے اپنی دہشت پھیلا رکھی ہے لگتا ہے صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں حکومت اور انتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :