سینٹرل پنجاب کے تمام اضلاع سے پارٹی رہنماؤں کو پی ٹی آئی کی ریلی میں شرکت کی ہدایت ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اگست

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 12/08/2016 - 19:34:18 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 19:34:18 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 19:33:10 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 19:33:10 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 19:33:10 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 19:30:57 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 19:28:46 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 19:27:07 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 19:22:27 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 19:22:27 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 19:22:27
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

سینٹرل پنجاب کے تمام اضلاع سے پارٹی رہنماؤں کو پی ٹی آئی کی ریلی میں شرکت کی ہدایت

احتجاج سے خوفزدہ ہونے کی بجائے حکومت اپنے حصے کا فرض ادا کرے عبدالعلیم خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست ۔2016ء )تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے تمام اضلاع سے پارٹی رہنماؤں کو 13اگست کی ریلی میں شرکت کیلئے راولپنڈی پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے انہوں نے ہر ضلع سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ہفتے کی سہ پہر 3بجے صدر کچہری راولپنڈی پہنچنے اور احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کیلئے کہا ہے ۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف کا احتجاج کسی کے ذاتی نہیں بلکہ قومی ایجنڈے کیلئے ہے حکومت کو چاہیے کہ احتجاج سے خوفزدہ ہونے کی بجائے اپنے حصے کا فرض ادا کرے ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان ملک سے کرپشن کے خاتمے اور صاف و شفاف نظام لانے کیلئے نکلے ہیں جس کیلئے ہر محب وطن شہری اُن کا بھرپور ساتھ دے گا ۔انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ ماضی سے زیادہ بڑی تعداد میں اس احتجاج میں شرکت کر کے اس قومی فرض میں اپنا حصہ ڈالیں عبدالعلیم خان کی طرف سے مختلف اضلاع سے رہنماؤں کو ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی راولپنڈی کی ریلی میں شرکت کرنے کا پیغام دیا گیا ہے ۔

12/08/2016 - 19:30:57 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان