حکومت ہائر ایجوکیشن پر فوکس کیے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کرانے میں اہم کردار دکررہی ہے‘ذکیہ شاہنواز
انڈومنٹ فنڈ اور پوزیشن ہولڈرز کی غیر ملکی دوروں پر روانگی موجودہ حکومت کے شاندار اقدامات ہیں‘ صوبائی وزیر کا تقریب سے خطاب
جمعہ 12 اگست 2016 19:30
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ قوم قیام پاکستان کے لیے دی جانے قربانیوں اور شہدا کے لہو کو تاقیامت فراموش نہیں کرسکتی یوم آزادی اپنے وطن کے ساتھ تجدید عہد وفا کا دن ہے ہم آزادی کا دن قیام پاکستان کی طرح استحکام پاکستان کے لیے کوئٹہ اور سانحہ پشاور کے شہدا کی نذرکرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے یہاں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سمن آباد میں ڈویژنل سطح پر بسلسلہ جشن آزادی منعقدہ مشاعرے اور ملی نغموں کے مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا طالبات کو تاریخ پاکستان اور حصول علم کے بارے میں قائداعظم کے زریں ارشادات کے متعلق آگاہی دی انہوں نے کہا کہ تمام طلباء طالبات اور اساتذہ ہر لمحہ وطن عزیز کی خدمت کے لیے تیار ہیں اور ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے میں اہم کردار ادا کریں انہوں نے نظریہ پاکستان کی پرداخت میں علی گڑھ کالج کی خدمات کو بطور مثال پیش کیا کہ کسطرح وہاں کے اساتذہ اور طلباء نے قیام پاکستان کے لیے ہر اول دستے کا کام کیا اسی طرح ہمارے سب تعلیمی اداروں کو پاکستان کی تعمیروترقی کے لیے کام کی ضرورت ہے اس سلسلے میں حکومت مکمل طور پر ہائر ایجوکیشن پر فوکس کیے ہوئے ہے طلباء طالبات کے آئی ٹی کی تعلیم کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کرانے میں اہم کردار دکررہی ہے انڈومنٹ فنڈ اور پوزیشن ہولڈرز کی غیر ملکی دوروں پر روانگی موجودہ حکومت کے شاندار اقدامات ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.