روس کے صدر پوتن نے چیف آف سٹاف اور اپنے قریبی ساتھی کو عہدے سے برطرف کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 اگست 2016 19:23

روس کے صدر پوتن  نے چیف آف سٹاف اور اپنے قریبی ساتھی کو عہدے سے برطرف ..

ماسکو (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اگست2016ء) روس کے صدر پوتن نے چیف آف سٹاف اور اپنے قریبی ساتھی کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ بی بی سی کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوتن کی جانب سے لیے گئے اچانک ایک فیصلے نے ہلچل مچا دی ہے۔ روسی صدر نے اپنے قریبی اور دیرینہ ساتھی اور ملک کے چیف آف سٹاف سرگئے ایوانوف کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سرگئے ایوانوف سنہ 2011 سے روس کے صدر کے چیف آف سٹاف ہیں اور اس سے قبل وہ نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع بھی رہ چکے ہیں اور ان کا شمار اُن پانچ افراد میں ہوتا تھا جن پر صدر پوتن بہت زیادہ اعتماد کرتے تھے۔ جبکہ اس سے قبل وہ کئی برسوں سے روسی صدر کے انتہائی قریب رہے ہیں۔ یہ فیصلہ ترک صدر کے دورہ روس کے فوری بعد لیا گیا ہے تاہم اس فیصلے کی تاحال وجوحات نہیں بتائی گئی ہیں۔ سرگئے ایوانوف کو چیف آف سٹاف کا عہدہ چھوڑنے کے بعد ماحولیات اور ٹرانسپورٹ کے اُمور کا نمائندہِ خصوصی بنا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :