سندھ کابینہ کے دوسرے مرحلے میں حلف اٹھانے والے متعدد وزرا شہید بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دینے کے لیے سکھر پہنچ گئے

جمعہ 12 اگست 2016 19:13

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) سندھ کابینہ کے دوسرے مرحلے میں حلف اٹھانے والے متعدد وزراء،مشیراور معاونین ذوالفقارعلی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے مزاروں پر حا ضری کے لیے سکھر پہنچ گئے ، سکھر ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کے دوران نئے عزم کا اظہار، پا رٹی قیا دت کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور دن رات کام کرکے دکھائیں گے چھ ماہ میں تبدیلی دکھائیں گے ، ارکان سندھ کا بینہ تفصیلات کے مطابق سندھ کا بینہ میں دوسرے مرحلے میں شامل ہو نیوا لے متعدد وزراء ، مشیراور معاونین پا رٹی کے چیئرمین شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور شریک چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو کی مزاروں پر حاضری دینے کے لیے سکھر ایئرپورٹ پہنچے سکھر ایئرپورٹ پہنچنے والوں میں صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز امدادپتافی ، صوبائی وزیرپبلک ہیلتھ فیاض بٹ، وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی معاونین برہان چانڈیو، قاسم نوید ودیگر شامل تھے گڑھی خدا بخش روانگی سے قبل سکھرایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان وزراء اور معاونیں خصوصی کا کہنا تھا کہ وہ اب گھر نہیں بیٹھیں گے اور کام کرکے دکھائیں گے ہما ری پارٹی نے آٹھ سال تک سندھ میں کام کیا ہے اور اب ہم بھی کرکے دکھائیں گے اور عوام کو چھ ماہ میں نتائج دکھائی دیں گے اور ہم اپنی پا رٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اتریں گے ہم نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے چھٹکارا دلانا چاہتے ہیں ہم عوام کی خدمت کے تسلسل کو جا ری رکھیں گے میڈیاسے گفتگو کے بعد پروٹوکول میں ایک قافلے کی صورت میں گڑھی خدا بخش روانہ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :