ون ویلنگ اور موٹر سائیکلوں کے سائیلنسرنکالنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 12 اگست 2016 19:12

ہارون آباد(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 12 اگست۔2016ء )ڈی ایس پی سرکل پولیس ہارون آباد سید نوازش علی بخاری نے کہا ہے کہ یوم آزدی کے جشن کے موقع پر ون ویلنگ اور موٹر سائیکلوں کے سائیلنسرنکال کر ہڑبونگ مچانے کی کسی بھی کوشش پرسخت ایکشن لیا جائے گا پنجاب حکومت نے ون ویلنگ اور موٹر سائیکلوں کے سائیلنسر نکال کر معاشرے میں شوروغل برپا کرنے والوں کے خلاف سخت حکمت اختیار کی ہے اور اسی پالیسی پر ہارون آباد سرکل میں سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا جشن آزادی کی آڑ میں ون ویلنگ کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور کسی بھی فرد کو معاشرے کے سکون کو برباد کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے یوم آزادی کے علاوہ تمام عام دنوں میں بھی ون ویلنگ کی حوصلہ شکنی کے لیے پولیس فورس حرکت میں رہے گی والدین سے اس سلسلہ میں تعاون کی بھر پور امید ہے اور ہماری آگاہی کا مقصد تمام والدین تک پیغام پہنچانا ہے تاکہ والدین اس خطرناک رجحان کی حوصلہ شکنی کے سلسلہ میں حکومت اور پولیس کے اقدامات کے حوالہ سے معاونت کر سکیں اس رجحان کے ذریعے سڑک پر آنے والے تمام افراد کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں ۔