ڈی پی او میانوالی کا تھانہ ہرنولی کا دورہ کیا

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 12 اگست 2016 19:12

کندیاں (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 12 اگست۔2016ء )ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر نے تھانہ ہرنولی کا دورہ کیا۔ اس موقعہ پر ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے تھانہ کاریکارڈ ، مال مقدمات کو چیک کیا، حوالات کو چیک کیا۔روزنامچہ میں تھانہ کی نفری کی حاضری، ایف آئی آر ،مجرمان اشتہاریوں کی لسٹ کو چیک کرتے ہوئے کہا کہ ان کو جلد از جلد گرفتار کریں۔

تاکہ علاقہ سے ہر قسم کا جرائم کا خاتمہ ہو سکے۔ گشت کے نظام میں بہتری لائیں۔بعد ازاں تھانہ میں قائم کمپیوٹر روم میں پولیس ریکارڈ آن لائن FIR سسٹم ، سائلین کی درخواستیں جو تھانہ کی سطح پر موصول ہوتی ہیں کو چیک کرتے ہوئے کہا کہ پولیس آن لائن ریکارڈ کو جلد از جلد مکمل کریں۔ ڈی پی او میانوالی نے ڈی ایس پی اورایس ایچ او کو کہا کہ تھانہ کی سطح پر یا دفتر سے جو بھی سائل آئے اسکا مسئلہ فوری حل کیا کریں۔

(جاری ہے)

کیونکہ عوام کو ہم سے بڑی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں جس پر ہم نے ہر حال میں پورا اترنا ہے۔ ہمارا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے اسی میں ہماری کامیابی ہے۔پولیس اور عوام کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ ڈی پی او نے تفتیشی افسران و ملازمین سے کہا کہ نڈر ہو کر کام کریں کسی سیاسی یا وڈیرے کے دباؤ میں مت آئیں۔ آپ کو کوئی بھی مسئلہ ہے تو میرے دروازے ہر وقت عوام کی طرح آپ کے لئے بھی کھلے ہیں۔

کسی اور سے توقع نہ رکھیں۔میرے پاس آئیں آپ کا مسئلہ انشاء اللہ حل کروں گا۔ مزید یہ بھی کہا کہ کرپشن کرنے والے کو نہیں چھوڑوں گا۔اورجو محکمہ پولیس کے وقارمیں اضافہ کرے گا۔میں بھی اسکی عزت کروں گا۔آپ کے اچھے کام کرنے سے عوام کے زیادہ سے زیادہ مسائل حل ہوں گے جو میری اولین ترجیح ہے۔اچھا کام کریں انعام دوں گا۔ اس موقعہ پر ڈی ایس پی سرکل پپلاں خالد خان ،ایس ایچ او تھانہ ہرنولی سہیل ظفر اور انچارج سیکورٹی محمد علی شاہد بھی موجود تھے۔